ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کےمختلف مقامات سے 3لاشیں برآمد

لاہور کےمختلف مقامات سے 3لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور کے مختلف علاقوں داتا دربار ، ا چھرہ اور کوٹ لکھپت سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 ایدھی ترجمان کا کہنا تھا کہ داتا دربار پناہ گاہ کے قریب 75 سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد  ہوئی۔متوفی کی شناخت گل محمد خان کے نام سے ہوئی۔اچھرہ ، فیروز پور روڈ 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا،کوٹ لکھپت ، شنگائی برج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد  ہوئیْ۔

 ایدھی ترجمان  نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔