عابدچودھری: گوالمنڈی میں چاقو کے وار کر کے سگی ماں کو زخمی کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار کر لیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ماں کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا،ملزم اپنی ماں کو زخمی کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔
فرحت عباس نے مزید بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔