ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ بند ، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم

 لاہور؛ مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ بند ، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کے باعث شہری پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں ۔

لاہور کے علاقے اچھرہ الپتگین روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے انتظامی غفلت کا شکار ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین سخت گرمی میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ فلٹریشن پلانٹ سے پانی دستیاب نہ ہونے کے سبب مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ 
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ افتتاح کے چند ماہ بعد ہی بند ہوگیا تھا،گھریلو نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے جو ناقابل استعمال ہے، کئی بار انتظامیہ کوبتایا لیکن صاف پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ 
مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعلی حکام نوٹس لے کر جلد فلٹریشن پلانٹ فعال کرائیں ۔