آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی ملاقات

آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی ملاقات
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب نے ملاقات کی، ملاقات ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں بلاول ہاوس  بحریہ ٹاؤن میں ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق  آصف علی زرداری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے لیے آنے والی بہنوں اور بیٹیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انشاءاللہ بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاوں گا، مجھے پتا ہے کہ کارکنوں کو بلاول بحریہ ٹاؤن میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 2018ء کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات  بہتر ہیں، فیصلے کارکنوں کے حق میں کریں گے،  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے شازیہ عطا مری اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی ملاقات کروائی جائے گی، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

سابق صدر نے ملاقات میں کہا کہ ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر خواتین رہنماؤں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے۔

ملاقات میں  پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی طرف سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سیٹوں پر کارکنوں کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔ خاتون رہنما نے شکوہ کیا کہ 50 سال سے پیپلز پارٹی میں ہوں، ہر بار مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست سے نام  نکال دیا جاتا ہے۔نسل در نسل پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں آئندہ بھی رہیں گے۔

 ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام روشن ہے۔ ثمینہ خالد گھرکی نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ  پیپلز پارٹی خواتین کے وفد میں نرگس خان، عقیلا یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چوہدری شمشاد انور، وزیر النساء شامل تھیں۔