ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر جانے والا  دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

citizen died in DIG Operations' office in Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چوہدری)لاہور ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں  شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، متفی متین خان ولد منصور خان اپنی بہنوئی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز ویریفکیشن کے لئے آیا متفی متین خان کی طبعیت خراب ہونے پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔ لیکن دل کے شدید دورے سے جانبر نہ ہوسکا۔

 تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ متفی کو دل کا دورہ پڑا، متفی کی لاش کو اس کے بہنوئی محمود احمد ولد عنایت اللہ کے حوالے کر دیا گیا۔ متفی ڈی آئی جی آپریشنز کے آفس اپنے بہنوئی کے ساتھ کاغذات کی تصدیق کیلئے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق متفی متین خان کا دل کے عارضے کا علاج جاری تھا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 42 سالہ متین کے نام سے ہوئی، متین ڈرائیونگ لائسنس بنوانے گیا تھا جس کی شہری کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور موقع پر دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق شہری سوڈیوال کا رہائشی تھا، موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔پولیس کی ضروری کاروائی کے ںعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔