ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان  ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تھانہ سبزی منڈی گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل چوری کی درخواست جمع کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے فراڈ کی رقم واپس نہیں ملی، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں اور اب یہ واقعہ پیش آ گیا،طلحہ طالب نے پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوا تھا، ان سے کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیے گئے تھے،اس حوالے سے طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کی تھی۔