اسٹار جوڑی گلوکارہ شکیرا اور جیرارڈ کے درمیان 12سال بعدعلیحدگی

اسٹار جوڑی گلوکارہ شکیرا اور جیرارڈ کے درمیان 12سال بعدعلیحدگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ جوڑی فٹبالر جیرارڈ پیکے اور گلوکارہ شکیرا کے درمیان 12 سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔

فٹبال اور موسیقی کی دنیا کے نامور اسٹارز ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پیکے اور کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی پی آر ایجنسی نے ایک بیان میں اسٹار جوڑی کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ پی آر ایجنسی نے دونوں کا مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا کہ "ہمیں یہ بتاتے ہوئے پشیمانی ہو رہی ہے کہ آج ہم علیحدہ ہو رہے ہیں۔”

انہوں نے اپنے بیان میں بچوں کے حوالے سے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے، جو ہماری اولین ترجیح ہیں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے”

خیال رہے کہ دونوں سے متعلق بتایا جارہا تھا کہ جیرارڈ کی جانب سے مبینہ طور پر دھوکا دیے جانے کے بعد شکیرا جلد ان سے علیحدگی کا اعلان کردیں گی۔

واضح رہے کہ شکیرا اور جیرارڈ پیک 12 سال سے ایک ساتھ ہیں، ان کی ملاقات 2010 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ کولمبیئن گلوکارہ نے ٹورنامنٹ کا تھیم سانگ ’واکا واکا‘ گایا تھا، جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے جبکہ پیکے نے اسپین کی ٹیم کے ہمراہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔