ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور ان ایکشن،اہم تفصیلات طلب کر لیں

کمشنر لاہور ان ایکشن،اہم تفصیلات طلب کر لیں
کیپشن: Captain Usman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صاف ستھرا لاہور، کمشنرلاہور نے تمام زونز سے اہم کاریڈورز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان یونس نے کہا ہے کہ ہر زون اہم روڈ کاریڈورز کی نشاندہی و موجودہ کیفیت کی تمام تفصیلات فراہم کرے گا۔ کمشنرلاہور کیپٹن ر محمدعثمان نے اڑتالیس گھنٹوں میں مخصوص فارمیٹ پر فہرستیں طلب کر لیں۔

کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ پیچ ورک، وال چاکنگ، سٹریٹ لائٹس، بھکاری پن، ڈرینز و دیگر تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اہم کاریڈورز پر بس سٹاپس، فلائی اوورز، پیڈیسٹرین برجز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ روڈ کاریڈورز کی مکمل بحالی و تزئین کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔لاہور کے ہر حصے کو مخصوص نظم کے تحت بحال اور تزئین و آرائش کی جائے گی، جن زونز کے پاس وسائل کی کمی ہےان کو وسائل فراہم کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer