سٹی42: انتظامیہ اور پولٹری ڈیلرز میں ڈیڈ لاک ختم، مہنگائی کا ایک اور بم عوام کے سر، مرغی کے سرکاری نرخ میں 35 روپے فی کلو اضافہ، برائلر چکن کے نرخ طلب میں اضافے پر ہر 10 روز بعد طے کرنے کا فیصلہ، آج سے فی کلو چکن کا نرخ 295 روپے مقرر، زندہ مرغی 206 روپے فی کلو پر دستیاب۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کی قیمت کے معاملے پر انتظامیہ اورٹریڈرز کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، مرغی کی سرکاری قیمت طلب،رسدکےمطابق طے کرنے کے لئے کیپ ختم کردیا گیا، برائلر کی طلب میں اضافے کے بعد قیمتوں کو 10 روز بعد بڑھا دیا اور مرغی کا گوشت آج 35 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔
مرغی کےگوشت کی قیمت 260روپےسےبڑھ کر 295 روپےکلو مقرر کردی گئی۔ زندہ مرغی کی سپلائی قیمت یاہول سیل نرخ198روپے فی کلومقرر کردی گئی۔انڈے 2روپے اضافے سے 113روپے فی درجن فروخت ہعرہے ہیں۔ صدرطارق جاوید کا کہنا ہے کہ مرغی کےگوشت کی قیمتوں کا تعین اب کمیٹی کیا کرے گی۔
دوسری جانب سرکاری نرخوں پر مرغی کے گوشت اور انڈے فروخت کروانے کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ,عدالت نے مرغی کی قیمت کے تعین کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ، عدالت نے انتظامیہ کو مرغیوں اور انڈوں کی قیمتوں کے حوالے سے دوکانداروں کو حراساں کرنے بھی سے روک دیا۔
دوسری جانب حکومت پنجاب اورمحکمہ صحت نےسوشل میڈیا پرمرغی کے گوشت میں کورونا وائرس سےمتعلق چلنے والے نوٹیفکیشن کی تردید کردی، حکومت پنجاب نےتردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا مراسلہ جعلی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ایسا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا گیا جبکہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے بھی اس مراسلے کی تردید کرتےہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرکچھ لوگوں نے جعلی مراسلہ بنا کر وائرل کیا ہے، برائلرمیں کورونا کی موجودگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔