تیز آندھی، بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا

تیز آندھی، بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر میں آندھی، بارش اور طوفان کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہو گیا، لیسکو میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے آپریشن ونگ کے افسران اور لائن سٹاف کو دفاتر بلا لیا گیا، لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ طوفان سے سسٹم شدید متاثر ہوا، جلد بجلی بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مجموعی طور پر چھ سو پچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی،آندھی کے باعث بعض علاقوں میں الیون کے وی فیڈرز کو سسٹم کے تحفظ کے لئے بند کر دیا گیا، فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے اسی فیصد شہر میں صارفین نے اندھیرے میں افطاری کی اور نما زتراویح ادا کی، آندھی اور طوفان کے بعد کمپنی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد آپریشن ونگ کے تمام افسران اور لائن سٹاف کو فوری طور پر دفاتر میں طلب کر لیا گیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:شہر میں گرد آلود طوفان، تیز آندھی کے بعد موسلا دھار بارش

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بحال کے لئے سٹاف مستعدی سے کام کر رہا ہے۔ کوشش ہو گی کہ دو گھنٹے میں بجلی بحال کر دی جائے۔