ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر ضرور بنیں گی

ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر ضرور بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) ڈاکٹر یاسمین راشد جیتیں یا ہاریں اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی، تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جدوجہد اور پارٹی خدمات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما نون لیگ میں شامل

سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پارٹی کے لیے خدمات اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کرا دیئے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے

پی ٹی آئی رہنما نے قومی اور صوبائی دونوں مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ یاسمین راشد تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی امیدوار کی فہرست میں شامل ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔مریم نواز کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی؟
 دوسری جانب الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کو  مخصوص اُمیدواروں کی ترجیحی فہرست 8 جون تک الیکشن کمشنر پنجاب میں دفتری اوقات کے دوران جمع کرانے کی ہدایت کردی۔