ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتگال کے سفیر کا لاہور میوزیم کا دورہ، پاکستان کے تاریخی ورثے کو سراہا

پرتگال کے سفیر کا لاہور میوزیم کا دورہ، پاکستان کے تاریخی ورثے کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: پاکستان میں پرتگال کے سفیر پاؤلو میگوئل گیڈس ڈومنگوئس نے لاہور عجائب گھر ( لاہور میوزیم) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف تاریخی، ثقافتی اور آثارِ قدیمہ سے متعلق گیلریوں کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔

دورے کے دوران پرتگالی سفیر نے لاہور عجائب گھر میں محفوظ نادر نوادرات، تاریخی آثار اور قیمتی ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 انہوں نے پاکستان کی قدیم تہذیب، فنونِ لطیفہ اور ثقافتی تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور میوزیم ملک کی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی شناخت کا ایک قیمتی امین ہے۔

سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ ایسے ادارے قوموں کی تہذیبی شناخت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ثقافتی سرگرمیوں، نمائشوں اور تعاون کے فروغ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور پرتگال کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔