ویب ڈیسک : سوات کے دارمئی کے علاقے میں سوزوکی پیک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
سوات میں گبین جبہ روڈ، دارمئی کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سوزوکی پیک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں لقمان 20 سال ، یاسین 13 سال ، انس 14 سال ، غنی 12 سال ، ریحان 11 سال ، وسیم 27 سال ، رحمان 9 سال ، عدنان 13 سال ، سلمان 13 سال اور طیب 14 سال شامل ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق باغ ڈھیرئی بر سوات سے بتایا جاتا ہے۔