ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا عمران عباس نے شوبز چھوڑ دیا؟ اداکار نے حقیقت بتا دی

کیا عمران عباس نے شوبز چھوڑ دیا؟ اداکار نے حقیقت بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنے مستقبل کے شوبز منصوبوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ فی الحال کسی نئے ڈرامے کا حصہ نہیں بن رہے اور ان کی فوری واپسی کا بھی کوئی منصوبہ نہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر بات کی۔ ایک صارف کے سوال کے جواب میں عمران عباس نے بتایا کہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ آن ایئر نہیں ہونے جا رہا کیونکہ انہوں نے حالیہ عرصے میں کسی ٹی وی پراجیکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی کاروباری سرگرمیوں پر مرکوز ہے، اسی لیے وہ فی الحال اداکاری کی دنیا میں واپسی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

واضح رہے کہ عمران عباس اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر موجودہ ڈرامہ انڈسٹری کے اسکرپٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کہانیاں اتنی متاثر کن نہیں ہوتیں کہ وہ انہیں دوبارہ ٹیلی ویژن اسکرین پر آنے پر آمادہ کر سکیں۔