ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجر پورہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات جاری

گجر پورہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، تحقیقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: گجر پورہ کے علاقے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کا آغاز کیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ تاہم موت کی حتمی وجہ کا تعین قانونی کارروائی اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش اپنی تحویل میں لے لی، جبکہ متعلقہ اداروں نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو شناخت اور دیگر ضروری مراحل کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔