ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل، اعلان کب ہوگا ؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل، اعلان کب ہوگا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو تبدیل کرنے کا اعلان آج متوقع ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا، قومی سلیکشن کمیٹی آج پریس کانفرنس کر کے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی آج قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرے گی، ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس میں نئے ٹیسٹ کپتان کا بھی اعلان ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی بھی پریس کانفرنس میں موجودگی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی بھی سلیکٹرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجودگی متوقع ہے، پی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کی بھی بابر اعظم سے ملاقات ہو چکی اور تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔