سٹی 42 : لاہور میں جیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا ۔
ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل ڈرائیور انوش اکرم زخمی ہوا جسے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ ریس کورس پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ۔