ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنےاور بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتارلیا گیا۔ 

  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ 

 پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی۔  

 ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور،  ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔