ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے؛ اسحاق ڈار

آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے؛ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آزربائیجان نے سو ارب کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے ۔ 

روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر غسل مبارک کی تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ گزشتہ سال ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، مسجد میں مسجد نبوی مدینہ منورہ کی طرز پر چھتریاں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زائرین کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک نے جو جنگ شروع کی ان کو ہواؤں اور فضاؤں میں شکست ہوئی، عسکری قیادت اور حکومت نے ملکر دشمن کو ناکام بنایا، بھارت کے چھ جہاز اور متعدد ڈرونز کو گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلمان بھائیوں کو سفارتی سطح پر سپورٹ کیا، اسرائیلی بمباری کی مذمت کی۔ 

انہوں نے کہاکہ جنگ ہم نے جیت لی، ہم پرامن لوگ ہیں، اقتصادی ایجنڈہ کو لیکر آگے بڑھنا چاہتا ہوں،  منافع کی شرح میں کمی لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی خواہش نہیں کی، وہ مشکل کے ساتھی ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ میاں نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملنے کی خواہش والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل بائیس میں تبدیلی نہ آتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔