جنید ریا ض :شادمان میں واقع قصرِ بتول امام بارگاہ میں 9ویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا , مجلس میں علمائے کرام نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مجلس عزا ءمیں جنرل سیکرٹری شاہد قصوری اور حسن علی سید نےخصوصی شرکت کی،مجلس عزاء میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مولانا سید سجاد حیدر نقوی اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کرینگے،مصائب بیان کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد کیا جائے گا۔
نماز ظہرین ڈیڑھ بجے فاطمہ میمیوریل ہسپتال کے باہر ادا کی جائیگی،مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 55 شاہ جمال پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔