آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی
کیپشن: ICC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کین ویلمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے،انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پرآگئے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چاردرجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے، اسٹیو اسمتھ نے ورلڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بولنگ فہرست میں بھارت کے ایشوین بدستورپہلے نمبر پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمینز دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پرآگئے۔جنوبی افریقا کے رابادا تیسرے نمبرپرموجود ہیں،انگلینڈ کے جیمز ای ڈرسن دو درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر