ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

International Monetary Fund
کیپشن: Govt accept IMF condition
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل، بجلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت توانائی کی سمری پر منظوری دی، بجلی کا بنیادی ٹیرف مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، پہلا اضافہ 3روپے 50 پیسےکا ہے،یکم جولائی سے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

اگست سے بجلی مزید 3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی،اکتوبر سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 91 پیسے فی یونٹ بڑھایا جائے گا،نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔بحلی کا بنیادی ٹیرف7روپے91 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer