ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی؛ ویڈیو کا بنانے کا انکشاف

جعلی پیر کی خاتون سے زیادتی؛ ویڈیو کا بنانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشرے میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات نے خواتین، بچوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں، جبکہ اپنی جعلی پیروں نے بھی اس خواتین کو اپنے جال میں قابو کرکے ان کی آبروریزی کرنے کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے، ایسا ہی واقعہ پنجاب کے شہرحافظ آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جعلی پیر نے خاتون کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا،خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیاگیا،ملزم کا خواتین کی آبروریزی کیساتھ ساتھ ویڈیو بنانے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ملزم کی جانب سے خواتین کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے کا بھی انکشاف ہواہے۔

 ملزم امجد نے خاتون کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم امجد کو گرفتار کر لیا،ذرائع پولیس کاکہناتھا کہ ملزم خواتین کی آبروریزی کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتا تھا ۔گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،ڈی پی او محمد معصوم نے کہاہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer