نہ قطار نہ انتظار، رجسٹری انتقال کیلئے فیس آن لائن جمع ہوگی

آن لائن سسٹم
کیپشن: پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: فرد و انتقال کے حصول کیلئے شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے آن لائن ادائیگی کی سہولت متعارف کروادی۔ گھر بیٹھے بذریعہ انٹرنیٹ بنکنگ یا ایم ٹی ایم کے ذریعے فیسوں کی ادائیگی کی جا سکے گی۔

فرد و انتقال کی فیس ادائیگیوں کے لیے خوار ہونے والے افراد کے لیے اچھی خبر، اب گھر بیٹھے موبائل کھولیں اور فیس کی بذریعہ آن لائن ادائیگی کریں۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی ریکارڈ خدمات کے حصول کیلئے ای پیمنٹ نظام متعارف کروا دیا۔ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر فرد ، انتقالات کی فیس اور متعلقہ ٹیکسز کی ڈیجٹل طریقے سے ادائیگی کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

شہریوں کو فرد و انتقالات کی فیس جمع کروانے کے لیے اب بینک کی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا، اراضی ریکارڈ سنٹر سے فرد یا انتقال کے چالان سمیت آن لائن فرد کے حصول کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ بنکنگ یا اے ٹی ایم کے استعمال سے اب ادائیگی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ آن لائن سروس کو آج سے باقائدہ آپریشنل کر دیا گیا ہے۔