می ٹو کیس،میشا شفیع کی ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ

 می ٹو کیس،میشا شفیع کی ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ
کیپشن: Meetoo Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں ان کی ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ،حمنہ زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ علی ظفر کو نہیں جانتی اداکارہ نے ان پر می ٹو مہم چلانے کے الزامات لگائے جو بالکل بے بنیاد ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے مشیا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی، دوران سماعت مشیا شفیع کی گواہ خاتون صحافی حمنہ زبیر عدالت پیش ہوئی اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا،حمنہ زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مشیا شفیع کو ذاتی طور پر نہیں جانتی تاہم علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کا ٹویٹ کرنے سے پہلے اپریل 2018 میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف الزامات کو کور کرنے کےلیے رابطہ کیا۔
میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر نے اپنے بیان میں کہاکہ میشا شفیع کے ٹویٹ کرنے کے گیارہ منٹ بعد میں نے آرٹیکل لکھا تاہم علی ظفر نے اس وقت اپنا موقف دینے سے انکار کیا تھا، آرٹیکل چھپنے کے بعد متعدد خواتین نے فون کیے اور علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے ان میں سے کچھ خواتین نے سوشل میڈیا پر بات کی لیکن متعدد خواتین نے صرف مجھ سےبات کی۔

انہوں نے دیکھا ہے کہ علی ظفر نے ان پر الزام لگایا کہ میشا شفیع نے مجھ سے مل کر می ٹو کی مہم چلائی تاہم یہ بات کلئیر کرنا چاہتی ہوں کہ کبھی علی ظفر سے ملاقات نہیں کی اور نا انہیں جانتی ہوں،  کل گلوکار علی ظفر کےوکیل گواہ پر جرح کریں گیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer