ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، رکشہ یونین بھی میدان میں آگئی

ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش، رکشہ یونین بھی میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) عوامی رکشہ یونین، منی مزدا یونین، ٹرانسپورٹ یونین اور تاجربرادری بھی میدان میں آگئی، پیمرا کی جانب سے ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو کھلی بدمعاشی قراردے دیا۔

سچ کی آواز بلند کرنے پر ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کیخلاف تاجر برادری سمیت مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں چیئرمین مجید غوری، چیئرمین پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویرخان، نائب صدر مزدا اونر ایسوسی ایشن فلک شیر، مرکزی صدر عوامی رکشہ یونین حاجی رفاقت، سینئر وائس چیئرمین عزیز عباسی، صدر لاہور ذیشان اکمل اور صدر عوامی ٹیکسی یونین عبدالغفور نے شرکت کی۔ شرکا نے ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا۔

احتجاج میں لاہور کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور تاجر رہنما میاں وقار، میاں خلیل، حافظ رضوان بٹ، سہیل محمود بٹ، شاہد نذیر، ذوالفقار علی بھٹی نے بھی شرکت کی۔ تاجروں کا کہنا تھا پہلے کاروبار تباہ کیا اور اب میڈیا کے ادارے بند کئے جارہے ہیں۔ اٹھارہ جولائی کو شروع ہونے والی تاجروں کی "ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ" تحریک میں ٹرانسپورٹرز نے بھرپور شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

دوسری جانب وکلا رہنماؤں نے ٹوئنٹی فورنیوز کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دے دیا۔ چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ٹونٹی فور نیوز پر ہابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ وائس چئیرمین پاکستان بارعابد ساقی کا کہنا ہے کہ 24 فور نیوز پر بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، صدر ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ کا کہنا ہے کہ ٹونٹی فور نیوز کی بندش برداشت نہیں کریں گے۔  

صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس دور میں آزادی صحافت پر ایسے وار ہورریے ہیں جو مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں ہوئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹوئنٹی فور کے لائسنس معطلی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔