ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری حکومت پر پھٹ پڑے

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری حکومت پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری حکومت پر پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سورج  کے آنکھیں دیکھاتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، نہ دن کو سکون ہے نہ رات میں، بجلی کب آئے گی؟

تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری حکومت پر پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سورج  کے آنکھیں دیکھاتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔  دن بدلا، نیا سورج نکلا مگر لاہور شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، حبیب اللہ روڈ کے مکینوں  نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور ٹرانسفارمر میں خرابی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 شہر میں دیگر علاقوں کی طرح گلشن راوی ایف بلاک میں بھی بجلی کی بندش سے رہائشی سراپا احتجاج ہیں،  گلشن راوی ایف بلاک میں بجلی شام ساڑھے چھ بجے سے بند ہونے پر علاقہ مکینوں  نے  واپڈا دفتر کے باہر احتجاج  کیا، واپڈا کا عملہ پہلے ہی غائب ہوگیا، لوگوں نے بتایا کہ یعض گھروں میں وولٹیج کم آنے سے قیمتی گھریلو اشیاء ٹی وی، فرج، مائیکرو اوون اور ائر کنڈیشنر خراب ہوگئے ہیں۔ لیسکو کے عملے نے فون مصروف کر رکھا تھا تاکہ کوئی صارف رابطہ ہی نہ کرسکے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بحال کرکے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ 

حبیب اللہ روڈ کے مکینوں کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہتی ہے، جب بجلی آتی ہے تو پھر ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے، لیسکو عملہ ٹرانسفارمر کو تبدیل کرتا ہے نہ اس کی مرمت کی جاتی ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل بندش برداشت کررہے ہیں اور خوش قسمتی سے علاقہ میں بجلی میسر ہو تو ٹرانسفارمر جواب دے جاتا ہے، جس سے ان کی اذیت میں دُگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

بجلی کی بندش کہ وجہ سے گھروں میں استعمال کا پانی تک دستیاب نہیں جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کا بجلی کی بندش کی وجہ سے برا حال ہے۔              

Shazia Bashir

Content Writer