سرکاری یونیورسٹی میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

سرکاری یونیورسٹی میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی عائد کر دی گئی، طلباء کو فیس بک پیج اور واٹس ایپ گروپس بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی نے فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، یو ٹیوب کے استعمال پر مکمل پاپندی عائد کر دی ہے۔ یونیورسٹی کی تمام سوسائیٹیز کے آفیشل فیس بک پیج بھی بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،  یو ای ٹی کے طلباء کے واٹس اپ گروپس پر بھی پاپندی ہوگی۔ یونیورسٹی کہ جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق وائس چانسلر کے منظور شدہ سوشل میڈیا پیجز اور اکاؤنٹ ہی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

یو ای ٹی سے منسلک کسی بھی سوشل میڈیا پیج پر منفی کمنٹس کی ذمہ داری بھی ایڈمن پر عائد ہوگی۔ وائس چانسلر کی اجازت کے بغیر چلائے جانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلانے پر پاکستان سائبر لاء 2016 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر آصف علی کی سفارش پر وائس چانسلر نے نئی سوشل میڈیا پالیسی لاگو کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹلز، شعبہ جات میں بھی سوشل میڈیا کے استعمال پر پاپندی ہوگی۔ شعبہ آئی ٹی کو سوشل میڈیا سائیٹس تک رسائی کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔