ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی غیراخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کی غیراخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ایف آئی اے سائبر کرائم نے دولہا بننے کے سہانے خواب لے کر ساہیوال سے لاہور آنے والا بلیک میلر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر اس کے اہلخانہ سے لاکھوں روپے بھی بٹورے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو لاہور شاہدرہ ٹاؤن کی خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی کہ اس کو ایک شخص عثمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر کی مدد سے بلیک میل کیا جا رہا ہے، جس پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ملزم عثمان کی لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت شروع کروائی گئی۔ ملزم عثمان نے لڑکی کے اہلخانہ کو نکاح کی آفر کی اور پھر نکاح کے لیے اپنے اہلخانہ کو ساہیوال سے لاہور لے آیا جہاں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہلخانہ کو اس نے تصاویر اور فوٹیج بھجوائی تھیں لیکن بعد میں وہ اس سے نکاح کے لیے آج لاہور پہنچا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی پرائیویٹ تصاویر اور ویڈیوز کو کسی بھی صورت کسی سے بھی شیئر نہ کریں تاکہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔