یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز فائنل

یو ای ٹی، انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 14 جولائی کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز اور اُمیدواروں کی فہرستیں فائنل کر لیں، یو ای ٹی مین کیمپس میں 16 ہزار 760 اُمیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے۔         

یو ای ٹی کے تحت ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 45 ہزار 127 اُمیدوار شرکت کریں گے جن کے لیے 13 امتحانی مراکز بنائیں گے۔ یو ای ٹی مین کیمپس اور کالا شاہ کاکو کیمپس میں 16 ہزار 760 اُمیدوار ٹیسٹ دیں گے جبکہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 4 ہزار چھ، این ایف سی فیصل آباد میں 5 ہزار تین سو پچاسی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں 5 ہزار آٹھ سو چھیاسی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 1 ہزار پانچ سو اکتیس اُمیدوار انٹری ٹیسٹ دیں گے۔

اُمیدوار 13 جولائی تک یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔