وفاقی حکومت نے متعدد ڈی آئی جیز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے متعدد ڈی آئی جیز کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے متعدد ڈی آئی جیز کی ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چودھری کوڈی آئی جی کےعہدے پرترقی دے کرخدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئیں۔

 نوٹیفیکشن کے مطابق رضوان منظورکوڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دیکر ان کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کی گئیں، ناصرمختارراجپوت کوترقی کے بعد نیشنل پولیس بیوروتعینات کر دیا گیا۔

مسرورعالم کولاچی کو پرموشن کے بعد خدمات موٹروے پولیس کے حوالے کر دیں، عبدالغفورآفریدی کو گریڈ20 میں ترقی دیکران کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کیں ،سید فداحسین شاہ کو پرمومشن کے بعد بلوچستان حکومت کےسپرد کیا گیا۔

رفعت مختار راجہ اورڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود کلیم کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی گئیں، ڈی آئی جی محمد انکسارخان افغان کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کی گئیں۔   

Shazia Bashir

Content Writer