سٹی42: حادثے میں زخمی ڈپٹی کمشنرڈی جی خان طاہرفاروق کومیوہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیٹیکل ایجنٹ موسیٰ رضا کوبھی علاج کیلئے میوہسپتال سرجیکل ٹاورمنتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طاہرفاروق کو خصوصی ہیلی کاپٹرسے ڈی جی خان سےلاہورمنتقل کیا گیا طاہرفاروق کے کندھےاور ریڑھ کی ہڈی پرگہری چوٹیں آئی ہیں ٹریفک حادثے میں موسی رضا کابازو متاثرہوا۔
علاج معالجہ جاری دونوں کے مختلف ٹیسٹ کئےگئے رپورٹ کے بعد سرجری کی جائے گی۔