عمران خان ایک روزہ دورہ پر کل لاہورآئینگے

عمران خان ایک روزہ دورہ پر کل لاہورآئینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیاں جاری، کپتان نے کل دورہ لاہور کا فیصلہ کرلیا۔ جہاں وہ قومی اورصوبائی ا سمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 سٹی 42 کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور گرمجوشی پیدا کرنے کے لیے کپتان نےکل لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کل لاہور کے مختصر دورے پر آئیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ن لیگ کو ایک بار پھر سے کرارا جواب

علاوہ ازیں عمران خان قومی اورصوبائی ا سمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر انتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں عشائیہ دیاجائے گا۔