ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی موجیں، دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری

الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی موجیں، دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن سندھ کے افسران و ملازمین کو دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کردی گئیں ۔

الیکشن کمیشن سندھ کے لئے 4 کروڑ 98 لاکھ 65 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لئے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزارجاری کردی گئی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ڈرائیور اور نائب قاصد کو تین تین اضافی تنخواہیں ملیں گی ۔

حیدر آباد ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ، سکھر  ریجنل دفتر کے لئے 14 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ۔ اس کے علاوہ کراچی ریجنل دفتر کے لئے 12 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی اور لاڑکانہ ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی۔