ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث موٹروے ایم3، 4 اور 5 بند

 دھند کے باعث موٹروے ایم3، 4 اور 5 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔  روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ترجمان نے کہاکہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔