ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280.11 روپے سے کم ہوکر 280.10 روپےپر بند ہوا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.15 روپے پربرقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 88 پیسے سستاہوکر 330.25  روپے، برطانوی پاؤنڈ 68 پیسے سستا ہوکر 379.60 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.25 روپے، سعودی ریال 4 پیسے بڑھ کر 75.42  روپے کا ہوگیا۔