وسیم احمد:ایشیائی چیمپئن پاکستان انڈر19ٹیم ایک اورٹائٹل کیلئےپرعزم، 3ملکی سیریزکافائنل پاکستان اورزمبابوےکےدرمیان منگل کوکھیلاجائےگا۔
دونوں ٹیموں کےدرمیان فائنل میچ اولڈہرارینزہرارےمیں کھیلاجائےگا، پاکستان نےحال ہی میں بھارت کوشکست دیکراےسی سی انڈر19ایشیاکپ اپنےنام کیا۔
سمیر منہاس 3ملکی سیریز میں پاکستان کے نمایاں بلے باز، 4 میچز میں 246 رنز سکور کیے، عثمان خان نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 225 رنز بنائے، فاسٹ بولر عمر زیب نے 3 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔