ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 400 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے؛ گوہر اعجاز

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 400 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے؛ گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں اہم معاشی اشاریوں میں استحکام حاصل کر لیا ہے۔

  گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی کرنسی مستحکم ہوچکی ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 400 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے ۔شرح سود کم ہوکر سنگل ڈیجیٹ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ خسارے کا شکار سرکاری ملکیتی اداروں کی کامیاب نجکاری شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی شرح نمو کو برقرار رکھنے کے لیے اس سفر کو جاری رکھا جائے، برآمدات پر مبنی صنعتی پالیسی تشکیل دی جائے۔