ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائیجیریا: مسلح افراد کی فائرنگ سے30 ہلاک

نائیجیریا: مسلح افراد کی فائرنگ سے30 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :نائیجیریا کی ریاست نائجرمیں مسلح افراد نے مارکیٹ پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مسلح افراد قیمی سامان لوٹ کر لے گئے۔

  حملہ آوروں درجنوں افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 دوسری جانب نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے بھی  25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔

 نائیجیریا کی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب پیش آیا ۔

 ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جانے والے 52 افراد سوار تھے جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دریائے یوبے میں حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  سکیورٹی ایجنسیاں، ایمرجنسی ریسپانسرز اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور نعشوں کی بازیابی میں مدد کر رہے ہیں۔