عمران یونس: یونیورسٹی آف لاہور میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ، یونیورسٹی کو اگلے احکامات تک بند کر دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا، انتظامیہ نے سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لئے یونیورسٹی کو بند کیا۔
قبل ازیں لاہور میں واقع نجی یونیورسٹی کی 21سالہ طالبہ نےبلڈنگ کی دوسری منزل سےچھلانگ لگا دی تھی، طالبہ کوتشویشناک حالت میں یونیورسٹی کےہسپتال منتقل کیاگیا۔
اطلاعات کے مطابق اقدام خودکشی کرنے والی اسٹوڈیٹ ڈی فارم کی طالبہ تھی۔
چندروزقبل ڈی فارم کےطالبعلم نےبھی چوتھی منزل سےچھلانگ لگاکرخودکشی کی تھی، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کاتعلق شیخوپورہ کےعلاقےنارنگ منڈی سے ہے۔