ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت

قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی جب کہ پی کے سرٹ اور روسی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

پی کے سرٹ اور کیسپرسکی تربیت اور آگاہی پروگرام شروع کریں گے،  پی کے سرٹ اور کیسپرسکی کے درمیان یہ شراکت داری ملک میں سائبر مزاحمت کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہے۔

 پی کے سرٹ اور کیسپرسکی پاکستان میں  سائبر خطرات سے متعلق معلومات کے پیشہ ورانہ تبادلے کو یقینی بنائیں گے، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سرٹ نے کہا کہ کیسپرسکی  کے ساتھ شراکت داری قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے، سائبر جاسوسی، ڈیٹا لیک، اہم تنصیبات پر حملے اور غلط معلومات کی مہمات سے نمٹنا ضروری ہے۔

کیسپرسکی  نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی کے تحفظ کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی ناگزیر ہے، پی کے سرٹ  کے ساتھ تعاون پاکستان کی محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل  ہے۔

Ansa Awais

Content Writer