درنایاب:آئندہ ہفتےایک میگا واٹ سولرسےبجلی پیداکرنیکاٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ، سی بی ڈی انجینئرنگ ونگ نےمنصوبے کیلئے 15کروڑکےفنڈزکااجراکرالیا۔
روٹ 47پربرج کےدونوں اطراف سولرپلیٹس کی تنصیب کیلئےآئرن سٹرکچرکھڑاکردیاگیاتھا، منصوبے پر سولر پلیٹس لگا کر ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے کام میں تاخیر ہوئی۔
سی بی ڈی نے چلتی سڑک پربجلی پیداکرنے کےمنصوبے بارے تشہیر بھی کی مگربجلی پیدا نہ کرسکے۔
بالاخر آئندہ ہفتے ٹینڈر کے اجرا کے بعد سولر پراجیکٹ پر عملی طور پر کام کا آغاز کردیا جائے گا، منصوبے سےبجلی پیداکرکےادارےکو بھاری بلوں سے نجات دلائی جائے گی ۔