طاہر جمیل: بسنت میں ایک ماہ باقی رہ گیا، تا حال پتنگوں اورڈورسازی کاعمل شروع نہ ہو سکا۔
تٖٖفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس میں لائسنس کیلئےدی گئی درخواستوں پرویری فکیشن کاعمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی تیار کرنا ممکن نہیں، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے دوسرےشہروں سے پتنگ منگوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایک ماہ میں ڈیمانڈ پوری کرنا ناممکن ہے تاخیر کی وجہ مٹیریل نہ ملنا اور خراب موسم ہے۔