ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خشک سردی،   کھانسی، نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ

خشک سردی،   کھانسی، نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: خشک موسم کےباعث بچوں میں موسمی بیماریوں میں تشویشناک اضافہ ہونےلگا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کےاوپی ڈی،ایمرجنسی میں روزانہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہو ہ رہاہے جس میں بڑی تعداد  کھانسی، نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی ہے۔ 
 ایم ایس مظہر اعوان کا کہنا ہے کہ خشک موسم حاملہ خواتین و بچوں میں سانس اور الرجی جیسی موذی بیماریاں کا باعث بننے لگا ہے جبکہ  کمزور مدافعتی نظام کے حامل بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
طبی ماہرین کی    والدین  کو فراہم کردہ ہدایات میں بچوں کو گرم اور مرطوب ماحول فراہم کرنا،پانی کا زیادہ استعمال کرنا شامل ہیں۔ 

 ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشورہ سے موسمی اثرات سے بچاؤ کیلئےاحتیاطی تدابیر کو اپنائیں ۔