ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپورناتھن شاہ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش

خیرپورناتھن شاہ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیاض جعفری: خیرپور ناتھن شاہ میں رات گئے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے کی کوشش، شادی شدہ جوڑے کا گھر سے نکلتے ہی مسلح افراد نے تعاقب کیا۔

 پولیس کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑے نے جان بچانے کے لیے وکیل کے دفتر میں پناہ لے لی، وکیل کی بروقت اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے جوڑے کو سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کا تعلق خیرپور ناتھن شاہ سے جبکہ لڑکی کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔