راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان کی ترقی پاکستان کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،،پنجاب کی زرخیز سرزمین رواں سال گندم کی بہترین پیداوار کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسان کارڈ نے صوبے کی زراعت کا رخ بدل دیا ہے، جس کے تحت کسانوں کو 100 ارب روپے کے قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اب تک کسان عملی طور پر 65 ارب روپے استعمال کر چکے ہیں، جبکہ کھاد کی خریداری پر 47 ارب روپے خرچ کیے گئے،دسمبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 13 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن یوریا فروخت کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسان کارڈ نے نہ صرف زراعت بلکہ کھیتوں میں اعتماد کی فصل بھی بو دی ہے، اور کسان کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے۔