ویب ڈیسک:سابقہ اداکارہ و گلوکارہ اور معروف سوشل ورکر رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس سے متعلق میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہوں۔
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی اور خلع سے متعلق پہلی بار گفتگو کی ہے،جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔
شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی تھی اور پھر میں نے خلع لے لی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہوں اور اس سے قبل میں نے اپنی شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس کے بعد میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شاید میرے اور ہم دونوں کی تکالیف کا خاتمہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس سے متعلق میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہوں۔
ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ ایک ’وٹہ سٹہ‘ یعنی تبادلہ شادی تھی، جس پر آج مجھے افسوس ہے، اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔