ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا

چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چمن سے 7 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 14 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔