پیپلز پارٹی نے الیکشن2024  کیلئے امیدوار  فائنل کردیئے 

Pakistan Peoples Party, PPP. Election2024, Sindh PPP. Bilawal Bhuto, Asif Ali Zardari, Larkana, Karachi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پیپلز پارٹی نے الیکشن2024  کیلئے سندھ میں تمام امیدوار  فائنل کردیئے ۔ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بلاول بھٹو لاڑکانہ اور لاہور سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے۔
سندھ سے قومی اسمبلی کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،  سابق صدر آصف علی زرداری الیکشن میں حصہ لیں گے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرادری لاڑکانہ این اے 194 سے الیکشن لڑیں گے۔آصف علی زرداری این اے 207 شہید بینظر آباد سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ سابق ایم این اے خورشید شاہ 201 سکھر ،  شازیہ مری سانگھڑ این اے 209 سے الیکشن میں حصہ لیں گی ۔
کراچی سے این اے 230 سے آغا رفیع اللہ، این اے 231 عبدالحکیم بلوچ ، کیماڑی این اے 242 قادر مندوکیل اور این اے 243 قادر پیٹل حصہ لیں گے۔
نبیل گبول این اے 239 سے الیکشن لڑیں گے ۔جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔دادو این اے 227 عرفان لغاری ، این اے 228 رفیق احمد جمالی پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر  الیکشن لڑیں گے۔