ڈالر اور پیاز میں ریس، روپے کا کچومر نکل گیا

ڈالر اور پیاز میں ریس، روپے کا کچومر نکل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کوقابو کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،  ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے پاکستان میں مہنگائی بے قابو ہو گئی ۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے، آج بھی کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے کا ہو گیا ، دوسری جانب اگر پاکستان میں پیاز کی قیمت کو دیکھا جائے تو پیاز  220 روپے فی کلو گرام ہو گیا جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ پیاز اور ڈالر میں ریس لگ گئی ہے۔ 

واضح رہےکہ ڈالر گزشتہ روز انٹر بینک میں 226 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer